KhabarBaAsar

ٹورنامنٹ میں ذرا سا ریلیکس ہوئے تو میچ ہار سکتے ہیں،بابر اعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں ذرا سا ریلیکس ہوئے تو میچ ہار سکتے ہیں۔

بابراعظم نے بتایا کہ بچپن سے ہی خواب تھا کہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا ہے، اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور اس میں تسلسل لانے کی کوشش کررہا ہوں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقعات ہیں کہ ہم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جس سے الحمداللہ مجھے اعتماد ملتا ہے، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیت کر مداحوں کو خوش رکھوں۔

بابر نے کہا کہ میرا اب یہی عزم ہے کہ ایک ایسی مضبوط ٹیم بنائی جائے جو پاکستان کا نام روشن کرے، بطور کپتان یہی کہوں گا کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی کیونکہ آپ ایک بڑے ایونٹ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہوسکتے، اگر حریف ٹیم کو ذرا سا بھی مارجن ملا تو وہ آپ سے میچ لے جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick