KhabarBaAsar

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

شارجہ:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔

تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔

جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز اسکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تین میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور کیوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick