KhabarBaAsar

پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم کیساتھ مشکل ہوسکتا ہے؟شعیب اختر نے بتادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کیلئے تیاری کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے اسکور بورڈ پر جیت کیلئے ایک بڑا ہدف دینا اچھا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو میچ کا اچھا آغاز کرنے پر شاباشی دی۔ شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل وقت میں ڈال سکتی ہے ۔انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick