KhabarBaAsar

کراچی میں انٹرکے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈکا کہنا ہےکہ 10 اگست کو بوٹنی،11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا اور 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائےگا۔

اس کے علاوہ ان کا کہناتھا کہ 11ویں جماعت اور امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

واضح رہے گز شتہ ماہ 30 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے سبب صوبے بھر میں ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick