KhabarBaAsar

موٹرسائیکل کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں طلبہ کے لیے 𝟐𝟎 ہزار بائیکس کے منصوبے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے لیے مجوزہ الیکٹرک، پیٹرول بائیکس کا معائنہ کیا، بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی ہے۔

انہوں نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بائیک کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا، طلبہ کو بلاسود ماہانہ اقساط پر بائیکس دی جائیں گی، طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک کی فراہمی پر بھی سود حکومت دے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 𝟓 ہزار اور ای بائیک کی قسط 𝟏𝟎 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی بھی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick