KhabarBaAsar

بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ؟ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) کرکٹ شائقین بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے پر شکوک کااظہار کرنے لگے۔

میچ فکسڈ ہونے کا ٹرینڈ چل گیا، بلیو شرٹس کو گذشتہ 2 میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس کو اپنے تینوں اگلے مقابلے بڑے مارجن سے جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیم کی ہار پر بھی نظر رکھنا ہے۔

پہلا چیلنج ان فارم افغان ٹیم کا تھا جس میں بلیو شرٹس نے آسانی سے بڑی فتح سمیٹی، ریٹ بھی منفی سے مثبت ہوگیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹویٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے، صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک نے لکھا کہ افغان کرکٹرز نے آئی پی ایل میں معاہدے پکے کرلیے،ایک نے لکھا ’’ویل پیڈ انڈیا‘‘

کرکٹ تڑکا کے نام سے چلنےوالے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’ افغانستان نے اپنا میچ بھارت کو بیچ دیا ہے‘ جب کہ صارفین کی جانب سے #fixedmatch کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ کئے جارہے ہیں جن میں افغان فیلڈرز کی جانب سے مس فیلڈ کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جبکہ ٹاس کے حوالے سے بھی ٹوئٹ کئے جارہے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick