KhabarBaAsar

محکمہ موسمیات نے طوفان شاہین سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(خبربااثر) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان شاہین کے زیر اثر خضدار، گوادر، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں کل تک بادل برسیں گے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج بندرہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کراچی کے مغرب سے 470 کلو میٹر دور ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اورماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گردہواؤں کی رفتار 110سے 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick