KhabarBaAsar

مینار پاکستان پارک واقعہ:متاثرہ لڑکی کا میڈیکل مکمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف اسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور خراشوں کے نشانات پائے گئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق خاتون کے کان، پاؤں، کمر، بازو، گردن اور دائیں ہاتھ پر 13 واضح نشانات پائے گئے ہیں جب کہ جسم کے کئی مقامات پر نیل بھی پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ خاتون کی گردن پر نوچے جانے کے نشانات ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick