KhabarBaAsar

نمیبیا کیخلاف میچ میں بابر اور رضوان نے کتنے ریکارڈز بنائے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) ابوظہبی میں نمیبیا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نےکئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان 113 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی، یہ دونوں پلیئرز کے درمیان پانچویں سنچری پارٹنرشپ تھی جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت بنانے والی جوڑی بن گئے۔

ان سے قبل بھارت کے روہت شرما اور شیکھر دھون ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کین ویلیم سن چار، چار سنچری شراکت بناسکے ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اور رضوان کے درمیان اس سال مجموعی طور پر 1041 پارٹنرشپ رنز اسکور ہوئے ہیں جو کسی بھی ایک کیلنڈر سال میں کسی بیٹنگ پارٹنرز کے درمیان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی پارٹنرشپ رنز ہیں۔

اس اننگ کے دوران محمد رضوان ایک سال میں 900 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے بیٹسمن بھی بن گئے، ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال کا دسواں ففٹی پلس انفرادی اسکور بنایا ۔

وہ ایک کیلینڈر سال میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

صرف یہی نہیں ، محمد رضوان مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

محمد رضوان کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سےصرف 4 رنز دور ہیں،کرس گیل نے 2015ء میں 1665 رنز بنائے تھے جب کہ رضوان اس سال 1661 رنز بناچکے ہیں۔

آج کے میچ میں رضوان نے 2016ء میں 1614رنز بنانے والے ویرات کوہلی اور 2019ء میں 1607 رنز بنانے والے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

محمد رضوان نے آج ناقابل شکست 79 رنز کی اننگز کھیل کر ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے، اس اننگز کے بعد رضوان کا ان تمام بیٹسمینوں میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا ہے جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں، رضوان کا ایوریج اب 52اعشاریہ66 ہے جب کہ کوہلی کا ایوریج 52اعشاریہ01 ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے بھی ویرات کوہلی سے بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کا ریکارڈ چھین لیا ہے، بابر کے کیریئر میں اب 14 ففٹی پلس اسکور ہیں جب کہ ویرات نے 13 ففٹی پلس اسکور بنائے ہیں۔

ایک اور ریکارڈ یہ ہے کہ بابر اعظم کیریئر میں 60 اننگز کھیل کر مجموعی طور پر 2402 رنز بناچکے ہیں، جو ابتدائی 60 اننگز کے بعد کسی بھی بیٹسمین کا سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 60 اننگز میں 2167 رنز بنائے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick