KhabarBaAsar

گلگت میں مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

گلگت:(ویب ڈیسک) گلگت میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick