KhabarBaAsar

اسکول کا چوکیدار تحفے میں گاڑی ملنے پر خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جارجیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک اسکول کے معمولی چوکیدار تحفے میں گاڑی ملنے پر ششدر رہ گیا۔

امریکا میں ایک اسکول کا چوکیدار اس وقت حیران رہ گیا جب اسے اسکول کے عملے کی جانب سے ایک کار تحفے میں دی گئی۔ چوکیدار روزانہ گھر سے پیدل مسافت طے کرکے ملازمت پر آیا کرتا تھا۔

اسکول کے عملے کو چوکیدار کے معاشی حالات کا علم تھا لہٰذا سب نے مل کر اس کی مشکل کا حل تلاش کیا اور اجتماعی طور پر رقم اکٹھی کرکے اسے تحفتا ایک کار دیدی۔

کرس جیکسن نامی چوکیدار روزانہ گھر سے ایک گھنٹے کی مسافت طے کر کے اسکول پہنچا کرتا تھا۔ ملازم کی تحفے میں گاڑی ملنے پر خوشی دیدنی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکسن کو اس تحفے کا یقین نہیں آیا۔


اسکول سربراہ کا کہنا تھا کہ مشکلات کے شکار جیکسن کے چہرے سے کبھی ہنسی غائب نہیں ہوئی، وہ نہایت خوش اخلاق اور بچے بھی اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick