KhabarBaAsar

اس پھٹے ہوئے سویٹر کی قیمت صرف ’’ڈھائی لاکھ روپے‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

میلان:(ویب ڈیسک) اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والی ایک کمپنی نے حال ہی میں پھٹے ہوئے سویٹر پیش کیے ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر (تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔

’’بیلنسیاگا‘‘ نامی کمپنی کے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور اون جگہ جگہ سے ادھیڑ دی ہو۔

اتنے بھدے اور بھونڈے دکھائی دینے کے باوجود، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سویٹر بہت آرام دہ ہیں جنہیں بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی ’’خالص اُون‘‘ سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈیسٹرائیڈ کریونیک یعنی ’’تنگ گلے والی تباہ شدہ قمیض‘‘ کے نام سے پیش کیے گئے یہ سویٹر اگرچہ بہت مہنگے ہیں لیکن اٹلی کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنیاں پہلے بھی ایسے ہی ’’نادر و نایاب‘‘ تجربے کرتی رہی ہیں۔

پچھلے سال بھی اٹلی کے مشہور برانڈ ’’گوچی‘‘ نے ’’غمزدہ جینز‘‘ پیش کی تھی جس کی قیمت سوا لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔

ان پھٹے ہوئے مہنگے سویٹروں کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی بہت تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے مذاق اُڑانے والے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’’آپ مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ یہ سویٹر 500 سال پرانے (آثارِ قدیمہ) کے ہیں جو کھدائی سے برآمد ہوئے ہیں!‘‘

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick