KhabarBaAsar

انڈونیشیائی شخص کی رائس ککر سے شادی کے بعد طلاق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جکارتہ:(ویب ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک شخص نے اپنے رائس ککر سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے جبکہ اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں خیر الانعام نامی شخص نے اپنے رائس ککر سے شادی کرنے کے 4روز بعد اسے طلاق دیدی اور یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خیر الانعام نامی پیچ پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس نے انڈونیشیائی روایتی دلہا کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک رائس ککر ہے جسے اس نے اسی انداز میں دلہن بنارکھا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی دلہن کو منصفانہ ، فرمانبردار ، محبت کرنے والا اور کھانا پکانے میں اچھا کہا ہے۔

ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہوگئیں۔

https://www.facebook.com/anam.distro/posts/3014186555494926

بعدازاں انڈونیشیائی شخص نے شادی کے چار دن بعد اپنے رائس ککر کو یہ کہہ کر طلاق دینے کا اعلان کیا کہ اس سے صرف چاول پکیں گے اور کچھ نہیں ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق شادی اور طلاق کا سارا ڈرامہ محض تفریحی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا سٹنٹ سے زیادہ کچھ نہیں تھا کیونکہ خیر الانعام ایک مقامی سلیبریٹی ہیں جو اکثر تفریحی مقاصد کے لیے ایسا مواد بناتے رہتے ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick