KhabarBaAsar

دنیا کا گہرا ترین جدید سوئمنگ پول سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) سوئمنگ کے شوقین افراد کیلئے بلآخر دنیا کا گہرا ترین جدید سوئمنگ دبئی میں کھول دیا گیا ہے۔

60 میٹر یعنی 196 فٹ گہرے سوئمنگ پول کو گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کرکے دنیا کا گہرا ترین پول قرار دیا ہے جو صرف پانی میں تیرنے کیلئے روایتی پول ہی نہیں بلکہ وہاں کئی تفریح کا سبب بننے والی سہولیات بھی میسر ہیں۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ اس سوئمنگ پول میں تقریباً 14 ملین لیٹر پانی بیک وقت موجود ہوتا ہے یعنی وہاں اندرونی طور پر ایک طرح کا شہر آباد ہے جہاں فری ڈائیونگ اور اسکوبا ڈائیونگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی مدد کیلئے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر دبئی کے ولی عہد کی جانب سے شاندار پول کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


سوئمنگ پول کی خاصیت یہ بھی ہے کہ پول کے مختلف مقامات میں زیر آب 56 اقسام کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جب کہ اس میں مختلف ان ڈور کیمز، شاندار ارکیڈ اور عمارات کا نظارہ بھی کرسکیں گے۔

دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول دبئی میں واقع ہے جس کا افتتاح ’ڈیپ ڈرائیو دبئی‘ کے نام سے شہر کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے گزشتہ ماہ کیا ہے جب کہ اس کا دورہ کرنے کے خواہاں افراد کی عمر کم از کم 10 سال ہونا لازمی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick