KhabarBaAsar

بارشوں کا نیا سلسلہ؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش جبکہ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بارشوں کا سلسلہ 19 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب موسم کے حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick