KhabarBaAsar

دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

دبئی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا ایک سال کی تاخیر سے بالآخر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ مشرق وسطیٰ کی پہلی ایسی عالمی نمائش ہے جس میں 190 سے زائد ممالک شریک ہورہے ہیں۔

عالمی نمائش دبئی ایکسپو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 یعنی 6 ماہ تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ایونٹ میں پوری دنیا سے لاکھوں وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پویلین بھی دبئی ایکسپو 2020 کا حصہ ہے۔ اس نمائش کے انعقاد میں 6اعشاریہ8 ارب ڈالر کے اخراجات آرہے ہیں۔

ایونٹ میں شامل ہونے والے افراد کیلئے ماسک کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیٹڈ ہونا اور کورونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick