KhabarBaAsar

سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہوگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہوگئے اور بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سندھ سے دور ہونے لگا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں شدید بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، شہر میں آج کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

سردارسرفراز نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن سندھ کے ساحلی علاقوں سے وقت کے ساتھ ساتھ دور ہو رہا ہے، کل تک سندھ میں بارش کا امکان ختم ہوجائے گا، شہر میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی کم ہوگئے۔

البتہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان موجود ہے، ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش جاری رہی۔

سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 24 ملی میٹر ، فیصل بیس پر 20 ، مسرور بیس پر 19، ڈیفنس میں 17، گلشن حدید میں 16 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کیا تھا جس میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹے کے دوران طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick