KhabarBaAsar

شہری گاڑی میں تین بچھڑے بٹھا کر برگر لینے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

امریکا:(ویب ڈیسک) امریکی شہری مشہور فوڈ چین سے برگر خریدنے کےلیے گائے کے تین بچے بھی کار میں بٹھا کر لے گیا، کار میں گائے کو سوار دیکھ کر دیگر شہری حیران رہ گئے۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بہت جلدی اپنی جانب مبذول کرلیتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو امریکی ریاست وسکونسن سے سامنے آئی ہے جس میں برنی نامی شخص اپنی گاڑی میں بچھڑے بھی ساتھ لیے گھوم رہا ہے۔

ویڈیو میں فیس بک پر شیئر کرنے والی خاتون نیلسن نے لکھا کہ ہم مکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو برانچ میں پہنچنے تو کچھ فاصلے پر ایک کار موجود تھی جس کی پچھلی نشست پر زندہ گائے موجود تھی۔

نیلسن ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کیپشن دیا کہ ’شہری برگر لینے گاڑی میں سالم گائے بٹھا کر پہنچ گیا‘۔

ویڈیو فیس بک پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی، جسے چند گھنٹوں میں 2 لاکھ 15 ہزار مرتبہ دیکھا گیا اور اس پر ساڑھے تین سو کے قریب افراد نے تبصرے کیے جب کہ 2 ہزار صارفین نے ویڈیو کو شیئر اور لائک کیا۔

انہوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں تو سمجھی تھی کہ گاڑی میں نظر آنے والی گائے نقلی ہوگی مگر وہ اصلی تھی، گائے کے مالک برنی نے اس حوالے سے کہا کہ گاڑی میں ایک نہیں بلکہ تین بچھڑے تھے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick