KhabarBaAsar

علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیاں کوٹری اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیاں جامشوروکوٹری اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ ڈاؤن ٹریک بند کر دیا گیا جبکہ کراچی جانے والی ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا۔

معجزانہ طور پر حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں مسافروں کو ٹرین سے نکال کر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو کاٹ کر ٹرین سے علیحدہ کر کے ٹرین کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

حادثے کے نتیجے میں کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا ہے، جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick