KhabarBaAsar

موبائل فون لیکر اڑنے والے طوطے نے پورے علاقے کی ویڈیو بنا ڈالی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) طوطے کا شمار ایک سمجھدار پالتو پرندے کے طور پر کیا جاتا ہے کیونکہ یہ انسانی بولی کے ساتھ ساتھ کئی انسانی فعل کو اپنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے.

ایسے ہی ایک طوطے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ایک لڑکے کا موبائل فون لے اڑتا ہے.

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طوطا لڑکے کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون چھپٹ کر اڑ جاتا ہے. لڑکا طوطے کے پیچھے بھاگتا ہے مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آتا.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا اپنے پیروں میں موبائل فون دبوچ کر اڑتا جا رہا ہے ممکنہ طور پر موبائل کا ویڈیو ریکارڈر ان تھا جس کے باعث پورے علاقے کے گھرروں کی چھتیں، گلیاں، سڑکیں اور دیگر نظارے ریکارڈ ہوتے رہے جس کے بعد طوطا ایک گھر کی بالکنی پر بیٹھ جاتا ہے.

ویڈیو کو ٹویٹر پر فریڈ نامی شخص نے شئیر کیا ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے.

ویڈیو کو دیکھ کر جہاں کئی صارفین اسے اینیمیشن کا کمال قرار دے رہے ہیں تو وہیں بیشتر صارفین اسے حقیقی مانتے ہوئے طوطے کی فنکاری پر حیرانگی کا اظہار بھی کررہے ہیں.

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick