KhabarBaAsar

پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے سب کو حیران کر ڈالا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ پائے جاتے ہیں جو سخاوت میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال کے بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔

زہاب کمال کے مطابق بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوںکہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

بعد ازاں زہاب کمال خان نے

6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔

زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick