KhabarBaAsar

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

جمیکا: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے جمیکا میں شروع ہو گا، نائب کپتان محمد رضوان نے جیت کر حساب برابر کرنے کی امیددلا دی، کہتے ہیں کہ فیلڈنگ سمیت تمام خامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔

کیربینز کے دیس ٹیسٹ کرکٹ امتحان، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں کنگسٹن جمیکا میں رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں ایک صفر کا خسارہ لئے قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہیں، گذشتہ روز بھی جم کر پریکٹس کی۔ نیٹ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ کی ٹریننگ کی، خوب پسینہ بہایا۔

کھلاڑی تو پرجوش ہیں ہی، ٹیم کے بڑوں نے بھی سر جوڑ لیے۔ فائنل الیون کے لیے جوڑ توڑ، ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمدرضوان نے جیت پر نظریں جما لیں، کہا کہ فیلڈنگ سمیت خامیوں پر قابو پا کر کامیابی سمیٹیں گے۔ ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ سیریز سمیت ٹور کا اختتام جیت پر ہو، کھلاڑی ہی نہیں کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick