KhabarBaAsar

کورونا کے بعد خانہ کعبہ کے بیرونی صحن میں پہلی بار نماز ادا کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج نےعمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث اب کورونا وبا کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کے بیرونی صحن میں بھی نماز ادا کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔

معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کے بعد مسجد حرام میں بیرونی صحن کو بھی نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد بیرونی صحن میں نماز ادا کیے جانے کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

علاوہ ازیں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick