KhabarBaAsar

وزیر اعظم کا 5 روپے فی یونٹ سستا کرنے کا اعلان، کے الیکٹرک بجلی مہنگی کرانے نیپرا پہنچ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی مہنگی پڑی،گیس اور ایل این جی میں کمی کے باعث فرنس آئل کا استعمال کرنا پڑا جب کہ سوئی سدرن بہتر گیس پریشر کیلئے کچھ نہیں کر رہا۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے 142ارب کیوں نہیں دیے؟ مختلف ایڈجسٹمنٹ کےبعد کےالیکٹرک کا اضافہ 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فی یونٹ بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس پر کیسے عملدرآمد ہونا ہے ایک آدھ روز میں واضح ہو جائے گا، اس معاملے پر وزیر توانائی اور سیکرٹری پاور سے بات کریں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick