KhabarBaAsar

سعودی عرب کا پاکستان کو قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بڑا ریلیف!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:( ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کردی ہے۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کا پاکستان کو قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا، سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کر دیا اور قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب میں سعودی سفیر بھی موجود تھے جبکہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سعود ایاد نے دستخط کئے۔

75% LikesVS
25% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick