KhabarBaAsar

پشاور میں گھی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ،مرغی کے نرخ کو بھی پر لگ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

پشاور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، پشاور میں گھی کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ ہو گیا، مرغی کی قیمت بھی دو دنوں میں 20 روپے بڑھ گئی، شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ریلیف کی فراہمی کے دعوئوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے۔

پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے باوجود عام آدمی کوریلیف نہ مل سکا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں جاری اضافے کو روکا نہ جا سکا۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں لوکل گھی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو 370 روپے سے بڑھ کر 440 روپے ہو گئی ہے جبکہ اچھی کوالٹی کا گھی فی کلو 430 سے بڑھ کر480 کا ہو گیا۔ دال چنا 190، دال ماش275، دال مسور220، لوبیا 210 ،چاول180 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

مرغی کی قیمت میں صرف دو دنوں میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو چکن 266 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick