KhabarBaAsar

بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی، رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ای سی سی نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ 8اعشاریہ28 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ سے جون 2022ء تک 4 ماہ کیلئے کی گئی ہے جس سے صارفین کو 136 ارب کا ریلیف ملے گا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔

ای سی سی نے کامیاب اوورسیز پروگرام کی بھی منظوری دی جس کے تحت کم آمدن تارکین وطن پاکستانیوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، تارکین وطن 10 ہزار 180 افراد کو 3 لاکھ تک قرض فراہم کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترامیم، توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی، او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے 42اعشاریہ89 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی، تخفیف غربت و سماجی بہبود ڈویژن کیلئے 4اعشاریہ75 کروڑ روپے کی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل رقم اور سود کی ادائیگی کیلئے 135 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick