KhabarBaAsar

کراچی میں کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ64 فیصد رہی جب کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21اعشاریہ71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8اعشاریہ5 فیصد رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کی شرح 3اعشاریہ45، پشاور 3، لاہور 2اعشاریہ82، راولپنڈی 1اعشاریہ64، گجرات 1اعشاریہ82 اور مردان میں 8اعشاریہ77 فیصد رہی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick