KhabarBaAsar

20 سالہ جنگ کے دوران امریکا نے افغانستان میں کتنی رقم خرچ کی؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا نے 20 سال میں افغانستان میں 2 کھرب 26 ارب ڈالر خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ میں 933 ارب ڈالر، جنگ کے لیے قرضوں پر سود 530 ارب ڈالر اور جنگ میں شریک ہونے والے فوجیوں کی بہبود کے لیے 296 ارب ڈالر خرچ کیے۔ اس کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی 59 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔

بیس سال کی افغان جنگ میں 47 ہزار 245 افغان شہری، 3846 امریکی کانٹریکٹرز اور 2442 امریکی فوجی مارے گئے۔ 1144 اتحادی فوجی اور امدادی اداروں کے 444 رضا کار بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 66 ہزار افغان نیشنل آرمی اور پولیس اہکار بھی جنگ کی نذر ہوئے جبکہ 53 ہزار 191 طالبان اور حکومت مخالفین بھی ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں جنگ کے دوران 72 صحافیوں نے بھی فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick