KhabarBaAsar

33 سالہ شخص نے پورا موبائل فون نگل لیا! پھر کیا ہوا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کوسووو :(ویب ڈیسک ‌) دنیا بھر میں لوگوں کے چھوٹی موٹی اشیا نگلنے کے کئی خطرناک واقعات سامنے آتے رہے ہیں لیکن بلقان کی ریاست کوسووو میں حال ہی میں پیش آئے واقعے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مسلم اکثریتی ملک کوسووو میں 33 سالہ شخص نے نوکیا کا پرانے ماڈل کا ایک مقبول فون 3310 نگل لیا جس کے بعد ڈاکٹرز کو اس شخص کی جان بچانے کے لیے سرجری کرنی پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کوسووو کے دارالحکومت پریستینا میں ایک شخص دردمیں تڑپتا اسپتال پہنچا اور بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیاہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ ’اس شخص کے ہضم کرنے کے لیے فو ن کا سائز بہت بڑا تھا، اس کے علاوہ بیٹری میں پایا جانے والا corrosive acid معدے میں بھی داخل ہوسکتا تھا جس کے باعث اس شخص کی جان خطرے میں پڑگئی تھی۔

33 سالہ شخص کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر سکینڈر تیلجاکو نے بتایا کہ نگلا گیا فون اینڈو اسکوپی کے ذریعے بغیر معدہ کاٹے 3حصوں میں باہر نکالا گیاجبکہ سرجری کے دوران کوئی پیچیدگی بھی سامنے نہیں آئی۔


معدے سے فون نکالے جانے کے بعد میڈیکل ٹیم کے سربراہ سکینڈر تیلجاکو کی جانب سے اس فون اور ایکسرے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں، تصاویر میں نگلے گئے فون کو معدے سے نکالے جانے کے بعد دیکھاجاسکتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick