KhabarBaAsar

36 ہزار فٹ کی بلندی پر بابر اعظم نے سالگرہ کا کیک کاٹا،ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 27 برس کے ہوگئے، بابر نے اپنی ستائیسویں سالگرہ 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ منائی۔

35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے، اور 61 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور آج انہوں نے اپنی ستائیسویں سالگرہ منائی، لیکن یہ سالگرہ ان کی دیگر تمام برتھ ڈے پارٹیز سے مختلف تھی۔

بابرکی سالگرہ کی تقریب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر لاہور سے دبئی تک دوران پرواز ہوئی، بابر کی خوشیوں میں ان کے ساتھی کرکٹرز ، ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابرکی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی ، جس میں بیٹ اور بال تو شامل تھے ہی، ساتھ ہی بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی شامل کردیا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل کے بھی کیک شامل تھے۔

بابر نے اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالگرہ کا جشن منایا اور خوب انجوائے بھی کیا،سوشل میڈیا پر فینز نے بھی بابر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick