KhabarBaAsar

ایرانی صدر کی آمد، کراچی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:کراچی میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد پر ضلع جنوبی کی 3 اہم شاہراہیں بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والا کلب روڈ مکمل بند رہے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے والا ڈاکٹر ضیاالدین روڈ بھی 23 اپریل کو بھی بند رہے گا۔

کلفٹن سے آنے والے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی کی طرف نہیں آسکیں گے جبکہ رینجرز ہیڈ کوآرٹر کے سامنے سے پی آئی ڈی سی بھی جانے والا روڈ بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی اور پھر شاہین کمپلیکس کی طرف جانے والا راستہ بھی کھلا رہے گا۔

اس کے علاوہ شاہراہ فیصل سے سلطان آباد جانے والوں کو کلفٹن پل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جبکہ گذری سے پی آئی ڈی سی کی طرف جانے والوں کو بھی متبادل راستہ بھی اختیار کرنا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick