KhabarBaAsar

شادی کی خبروں پر بابر اعظم نے خاموشی توڑدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا تھا، ساری رات سو نہیں سکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتیں گےاور عوام کو چہروں پر خوشیاں لائیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے، کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے جبکہ پیٹ کمنز کافی مشکل بولرہیں۔

بابراعظم نے اپنی شادی متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اور ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick