KhabarBaAsar

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

مزید تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ اس دوران کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ورچوئل مذاکرات میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکسوں کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی نان فائلرز کو بھجوائے گئے نوٹسز پر بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 𝟕 لاکھ 𝟒𝟔 ہزار نان فائلرز کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں نان فائلرز کے خلاف بجلی کے کنکشن کاٹنے کا قدم بھی اٹھایا جائے گا۔

اسی حوالے سے آئی ایم ایف کی ٹیم ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات پر رپورٹ جاری کرے گی جبکہ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان رواں ہفتے بھی مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick