KhabarBaAsar

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم کے بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 جنوری سے اگلے پندرہ روز کے لیے 5 تا 9 روپے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی ہے۔

اس کے باعث ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 6.5 تا 9 روپے اضافے کا امکان ہے، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 83 ڈالر سے 86.5 ڈالر فی بیرل ہو گئی، اسی طرح ڈیزل 2 ڈالر مہنگا ہو کر 95.6 ڈالر سے 97.5 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

اس کے برعکس امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر تقریباً ایک روپے 50 پیسے بڑھی، اور جنوری کے نصف تک 281 کے برعکس 280 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے کارگو کے پریمیم میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، پیٹرول کے لیے 4.2 ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے لیے 7.5 ڈالر سے بڑھ کر 9.5 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر ڈیولپمنٹ لیوی بھی وصول کر رہی ہے، یہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں حکومت کا پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے، لیکن اُسے جون کے آخر تک اس مد میں 920 ارب روپے سے زائد حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick