KhabarBaAsar

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: دوسرے کاروبار ی روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر ریورس گیئر لگ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسےکی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 54 پیسے پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 42 پیسے پر ٹرید کر رہا تھا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت5 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں بینک دولت پاکستان نے تمام مالیتوں کے نئے کرنسی (بینک) نوٹوں کی ڈیزائننگ پر کام شروع کردیا ہے، جس کے بعد انہیں جاری کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں مرکزی بینکوں کی یہ روایت ہے کہ وہ ہر پندرہ سے بیس سال کے بعد کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز متعارف کراتے ہیں، جس کا مقصد ان نوٹوں کی سالمیت کو محفوظ بنانا اور ان کے ڈیزائن اور سیکورٹی خصوصیات کو تازہ ترین تکنیکی پیش رفت کے مطابق بنانا ہوتا ہے۔

نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کے سلسلے میں ابتدائی اقدام کے طور پر، اسٹیٹ بینک جدید اور موضوعاتی ڈیزائن آئیڈیاز کے حصول کے لیے آرٹ کا ایک مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمت مسلسل دوسرے دن مزید بڑھ گئی، سونا فی تولہ 700 روپے مہنگا ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا فی اونس 7 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick