KhabarBaAsar

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرپاکستانی روپے کی قدر میں بہتری جبکہ ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے14  پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 38  پیسے سستا ہونے کےبعد  284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر  15 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بندہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick