KhabarBaAsar

گوگل میپس استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی او ایس ڈیوائسز میں بھی دستیاب ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں جاننا ممکن ہوجائے گا۔

موسم اور فضائی معیار کے بارے میں ایک باکس سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جبکہ اس باکس میں بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں کی جائیں گی۔

باکس پر کلک کرنے پر ایسا نظر آئے گا ْ/ فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

جب کوئی صارف اس باکس پر کلک کرے گا تو مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کیا ہوگا یا گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ جاننے میں مدد ملے گی۔

فضائی معیار کے سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی، یہ باکس کافی چھوٹا ہوگا اور گوگل میپس پر کچھ سلیکٹ کرنے پر غائب ہو جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick