KhabarBaAsar

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے، یہ فیچر ٹرو کالر ایپ سے کافی ملتا جلتا ہے اور فی الحال گوگل فون کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد ایک گوگل سرچ کے ذریعے کالر کی شناخت کو یقینی بنانا ہے، فیچر کے تحت صارف کی جانب سے نامعلوم نمبر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بھی گوگل سرچ کی جائے گی۔

ٹرو کالر کے برعکس گوگل کی جانب سے اسپام کالز کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ وسائل کو استعمال کیا جائے گا جس سے کالر کی درست شناخت میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick