KhabarBaAsar

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک اسٹیٹ بینک نے جاری کر دیا ہے۔

پروگرام میں شامل افراد اپنے علاقے کے بینکوں کی برانچوں میں سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے ، بی آئی ایس پی کے تقریباً 30 ہزار استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس بھی کھولے جائیں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ تقریباً 9.3 ملین افراد بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے، ملک بھر کے تمام بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں میں اکاؤنٹ بھی کھولا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ سہولت فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ایک پائلٹ مرحلہ کراچی اور لاہور میں بھی شروع کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick