KhabarBaAsar

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیر ملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔

فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 𝟒 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزار درھم اور رہائش کا ثبوت بھی پیش کرنا ہو گا۔

فیملی اقامہ کے لیے 𝟏𝟖 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا بھی ضروری ہوگا۔ چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔

اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔

اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 𝟔𝟎 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

جبکہ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick