KhabarBaAsar

کویت میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے متفقہ طور پر ورک پرمٹ کے اجراء میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد مزدوروں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت ملازمین اب سابقہ ضرورت کے پابند نہیں ہوں گے کہ وہ بیرون ملک سے ورکرز کو بھرتی کرنے سے پہلے موجودہ افرادی قوت کو کویت کے اندر بھی منتقل کریں۔

جبکہ اس تبدیلی کا مقصد کاروباری ترقی کو مضبوط اور ملازمین کے لیے ملازمت کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔

مقامی طور پر لیبر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ قوانین میں ورک پرمٹ جاری کرنے کے لیے فیس کا نظرثانی شدہ ڈھانچہ بھی شامل ہے۔

ملازم سے ابتدائی ورک پرمٹ کے لیے 𝟏𝟓𝟎 کویتی دینار وصول کیے جائیں گے جوکہ ملازمت کے پہلے تین سالوں کے اندر کمپنیوں کے درمیان کارکن کی منتقلی کے لیے 𝟑𝟎𝟎 کویتی دینار کی اضافی فیس کے ساتھ ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick