KhabarBaAsar

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:موبائل فون کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث انہیں خریدنے کے خواہشمند افراد پریشان ہو گئے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے بہترین فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف جدید اور نئے ہیں بلکہ آپ 𝟒𝟎 ہزار کے بجٹ کے اندر رہ کر انہیں خرید سکتے ہیں۔

𝐓𝐞𝐜𝐧𝐨 𝐏𝐨𝐯𝐚 𝐍𝐞𝐨

یہ موبائل ایک اچھی چوائس ہے ان کیلئے جو 𝟑𝟎 ہزار تک کا موبائل خریدنا چاہتے ہیں، اس فون میں 𝟔.𝟖 انچ کا ڈسپلے، 𝟒 جی بی ریم، 𝟔 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری، 𝟏𝟑 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ اور 𝟖 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا۔

𝐍𝐨𝐤𝐢𝐚 -𝐆𝟐𝟏

یہ موبائل فون محض 𝟐𝟒 ہزار 𝟕𝟎𝟎 روپے میں دستیاب ہے جو کہ کم قیمت میں بڑا دھماکہ ہے، اس فون میں 𝟐 ویرنٹس مارکیٹ میں موجود ہیں، ایک 𝟒 جی بی اور 𝟔𝟒 جی بی کے ساتھ جبکہ دوسرا 𝟔 جی بی اور 𝟏𝟐𝟖 جی بی کے ساتھ ہے، اس میں 𝟓𝟎𝟓𝟎 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ 𝟓𝟎 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے، فون کی اسکرین بھی 𝟔.𝟓 انچ کی دی گئی ہے۔

𝐕𝐢𝐯𝐨 -𝐘𝟎𝟐𝐭

ویوو کے اس ماڈل میں ڈسپلے 𝟔.𝟓 انچ، 𝟒 جی بی ریم، 𝟓 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ، 𝟖 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے لیکن اس کی قیمت انتہائی کم ہے جو کہ آپ کو مارکیٹ میں صرف 𝟑𝟎 ہزار روپے میں مل جائے گا۔

𝐎𝐩𝐩𝐨 -𝐀𝟏𝟔𝐞

اس موبائل میں 𝟔.𝟓𝟔 کا بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ یہ دو ویرینٹس میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جس میں 𝟖 جی بی اور 𝟏𝟔 جی بی ریم دی گئی ہے تاہم اس کی قیمت صرف 𝟐𝟗 ہزار 𝟓𝟓 روپے ہے، یہ ڈیول سم موبائل فون ہے اور ایل ٹی ای سپورٹڈ ہے، اس کی میمری 𝟔𝟒 جی بی ہے جبکہ اس میں 𝟒𝟐𝟑𝟎 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اس کا بیک کیمرہ 𝟏𝟑 میگا پگسلز ۔

𝐑𝐞𝐚𝐥𝐦𝐞 -𝐂𝟐𝟓𝐘

رئیل می کے اس ماڈل کی قیمت 𝟑𝟕 ہزار 𝟖𝟎𝟎 روپے ہے اور اس میں 𝟓 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے، اس میں 𝟖 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 𝟓𝟎 میگا پگسلز کا ہے۔ فون میں 𝟒 جی بی ریم نصب کی گئی ہے اور اس کی اسکرین 𝟔.𝟓 انچ کی ہے جو کہ شائیقین کو ایک شاندار احساس پیش کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick