KhabarBaAsar

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر:محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ملک بھر کے 𝟐𝟔 بینکوں کے ہیڈز کو خط لکھ دیئے ہیں۔

تمام بینکوں کے ہیڈز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 𝟏𝟖 ہزار سے زائد ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود بھی وصول کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نا دہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ 𝟏𝟎𝟎 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی کے لیے قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف کا کہنا ہے کہ 𝟏𝟒 دن میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ بینکوں سے ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick