KhabarBaAsar

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 𝟒 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟐𝟒𝟔 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 𝟎.𝟖𝟒 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟐𝟓𝟔 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟏𝟗𝟐 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 𝟎.𝟐𝟎 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟏𝟖𝟗 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟐𝟑𝟐، راولپنڈی 𝟏𝟐𝟐𝟕، گوجرانوالہ 𝟏𝟐𝟕𝟎، سیالکوٹ 𝟏𝟐𝟖𝟎 ، لاہور 𝟏𝟑𝟎𝟎 ، فیصل آباد 𝟏𝟐𝟓𝟎، سرگودھا 𝟏𝟐𝟑𝟐، ملتان 𝟏𝟐𝟓𝟕، بہاولپور𝟏𝟐𝟓𝟎 اور پشاور میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟐𝟏𝟑 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بنوں 𝟏𝟏𝟖𝟎، کراچی 𝟏𝟏𝟕𝟏، حیدرآباد 𝟏𝟏𝟖𝟎، سکھر 𝟏𝟐𝟓𝟎، لاڑکانہ 𝟏𝟏𝟕𝟑، کوئٹہ 𝟏𝟐𝟎𝟓 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 𝟏𝟏𝟕𝟎 روپے ریکارڈ کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick