KhabarBaAsar

بھارتی سیاحوں کیلئے ایران کا 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

خبربااثر: ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزے کے بغیر پندرہ دن کے لئے ایران آ سکیں گے۔

ایران کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت ہر چھ ماہ بعد بھارتی باشندے بغیر ویز ا ایران جا کر پندرہ دن کا قیام کر سکیں گے۔

صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی، پندرہ دن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، تعلیم، کاروبار، ملازمت کی غرض سے آنیوالوں کیلئے ویزے کا حصول لازم ہو گا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو تھائی لینڈ، ویتنام، سری لنکا نے بھی بغیر ویزا انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick