KhabarBaAsar

این اے 33 :پرویز خٹک کو آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33سے آزاد امیدوار شاہ احد علی نے میدان مار لیاہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید شاہ احد 90145 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک 25582ووٹ لے سکے ہیں۔

قبل ازیں نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے الیکشن ڈے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے اطلاع سیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن خان سرور وزیر نے الیکشن ڈے کے حوالے سے اطلاع سیل کے مختلف امور پر بریفنگ دی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور بر وقت معلومات کی فراہمی میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا کلیدی کردار ہے، اطلاعات کا محکمہ حکومت، میڈیا اور عوام کے درمیان اینکر کا بھی کردار ادا کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick