KhabarBaAsar

نیوزی لینڈ کو پاکستان کیساتھ میچ سے قبل بڑا دھچکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کے پاکستان کیخلاف خلاف میچ کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھے کی انجری سے ابھی تک نجات نہیں پا سکے، جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بن سکے ۔

ورلڈکپ، فخر زمان کا تیسرابڑا چھکا، زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے موقع پران کی انجری کا جائزہ بھی لیا جائے گا جس کے بعد یہ طے کیا جا سکے گا کہ وہ پاکستان کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کین ولیمسن نے نیٹ پر دو روز بیٹنگ کی تاہم ابھی بھی وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے۔

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن

یاد رہے کہ آج کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتنا ک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پاکستان اور نیوز ی لینڈ 𝟒 نومبر کو بنگلورو میں آمنے سامنے ہونگے، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہے گی، ہارنے والی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائینگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick