KhabarBaAsar

ٹک ٹاک اور گارڈیئن نے اسامہ بن لادن کے فلسطین سمیت دیگر موضوعات پرایک خط سے جڑا مواد حذف کیوں کیا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

گذشتہ کئی روز سے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسامہ بن لادن کا ’امریکہ کے نام‘ ایک خط گردش کر رہا ہے جس پر غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں سازشی نظریات پر مبنی ویڈیوز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

القاعدہ تنظیم کے رہنما اسامہ بن لادن کا یہ خط ابتدائی طور پر عربی زبان میں ایک سعودی عرب کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا جسے بعد میں اخبار دی گارڈیئن نے انگریزی ترجمے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔

اس خط میں وہ امریکہ پر حملوں کا جواز پیش کرتے ہیں اور فلسطین کی آزادی کی بھی بات کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق ’لیٹر ٹو امریکہ‘ ہیش ٹیگ نے منگل اور بدھ کو 𝟏.𝟖 ملین ویوز حاصل کیے مگر پلیٹ فارم اس خط سے متعلق ’دہشتگردی کی حمایت‘ کرنے والے ایسے مواد کو حذف کر رہا ہے۔

مزید دوسری طرف اخبار دی گارڈیئن نے ’سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال ہونے والے‘ اس خط کو اپنی ویب سائٹ سے حذف کر دیا ہے .

جو کہ 𝟐𝟎𝟎𝟐 کے دوران اس نے ترجمے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick