KhabarBaAsar

شوہر سے پیسے بٹورنے کیلئے بیوی نے اپنے ہی 2 سالہ بیٹے کے اغوا کر ڈرامہ رچالیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 𝟐 سالہ بیٹے کو اغوا کروایا تاکہ شوہر سے اس کا تاوان لیا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 𝟏𝟐 نومبر کو کولمبیا کے ایک شہر بارانکویلا کے جنوب میں کیریب وردے میں ایک بچے کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

یہ خبر یں پھیلائی گئی کہ 𝟐 سالہ بچے کو ماں کی گود سے اس وقت چھین لیا گیا جب وہ اسے لے کر چہل قدمی کے لیے نکلی تھی، دو ہیلمٹ پہنے افراد موٹرسائیکل پر سوار خاتون کے قریب پہنچے، اسے ڈرایا اور پھر اس کے بچے کو لے کر بھاگ گئے۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد خاتون سے تفتیش کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بچے کو ڈھونڈنے میں زیادہ وقت نہ لگا کیونکہ پولیس کو کسی نے اطلاع دی کہ 𝟐 سالہ بچے اغوا کے بعد ایک اپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہ،

جب پولیس اس جگہ پہنچی تو ناصرف کچھ لوگ بچے کے ساتھ موجود تھے بلکہ بچے کی ماں کا بہت اچھا دوست بھی بچے کی دیکھ بھال کررہا تھا ،

جس کی نشاندہی بچے کے والد نے کی۔

بعدازاں معلوم ہوا کہ 𝟏𝟕 سالہ لڑکا جب 𝟐 سالہ بچے کو لے کر گھر میں داخل ہوا تو اس کی ماں نے فوراً پولیس کو اطلاع دے دی جس کے بعد پولیس ان کے گھر پہنچی اور 𝟐 سالہ بچے کو بازیاب کرایا۔

نوجوان سے تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ نوزائیدہ کی ماں نے ہی اسے کچھ دن تک اس کی دیکھ بھال کرنے کا کہا تھا تاکہ وہ اپنے شوہر سے 𝟏𝟒 ہزار 𝟕𝟎𝟎 ڈالرز لے سکے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ شوہر نے یہ جاننے کے بعد بیوی سے تعلقات ختم کیاکہ نہیں البتہ اس وقت 𝟐 سالہ بچہ باپ کی دیکھ بھال میں ہے جب کہ ماں جیل میں قید ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Recent News

Editor's Pick